آيت اللہ قبلان نے اسلامی اقدار پر عمل كرنے كے لئے سيرت نبوی كی پيروی كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان نے اسلامی اقدار پر عمل كرنے كے لئے سيرت نبوی كی پيروی كا مطالبہ كيا ہے

17:34 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887564
فن وثقافت گروپ: شيعوں كی اعلی اسلامی اسمبلی كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے اپنی گفتگو كے دوران اس بات پر زور ديا ہے كہ پيغمبر اكرم(ص) انسان كے معلم اور حكمت اور موعظہ حسنہ كے ذريعے لوگوں كو خدا كی طرف دعوت ديتے تھے اور مومنين كو اسلامی اقدار پر عمل كرنے كے لئے سيرت نبوی كی پيروی كرنی چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۱۶ فروری كو بيروت میں اپنے درس اخلاق میں كہا ہے كہ پيغمبر اكرم(ص) نے لوگوں كو تاريكی سے نور كی طرف ہدايت كی اور آنحضرت كے اخلاق قرآنی تعليمات پر عمل كا مكمل نمونہ تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پيغمبر اكرم(ص) نے مخلوق خدا كی خدمت كے ذريعے انہیں نيكی كی طرف ہدايت كرنے كی كوشش كی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے امت اسلام كے خلاف صہيونی حكومت كے مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ صہيونزم خطے میں، برائی، فساد اور قتل و غارت گرمی كا سرچشمہ ہے اور اس حكومت كے غاصب حكمران عربوں كو فلسطين سے نكال باہر كرنا چاہتے ہیں تاكہ وہ اپنے مذموم عزائم كو عملی جامہ پہنا سكیں۔
540405

نظرات بینندگان
captcha