مراكش كی نمائش میں قطر كی "اسلام ويب" سائٹ كی شركت

IQNA

مراكش كی نمائش میں قطر كی "اسلام ويب" سائٹ كی شركت

18:48 - February 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1887576
بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور سے وابستہ "اسلام ويب سائٹ نے پہلی مرتبہ مراكش كی بين الاقوامی كتب نمائش میں شركت كرتے ہوئے اس سائٹ كی سرگرميوں اور خدمات كو پيش كيا ہے۔ اس سائٹ كا ایڈريس یہ ہے۔www.islamweb.net
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلام ويب سائٹ كے انچارج "محمد صلاح الدسوقی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس نمائش میں اس سائٹ كی شركت كا مقصد لوگوں كو اس سائٹ كی دينی اور اسلامی سرگرميوں منجملہ فتاوی، مقالوں اور ساونڈ خدمات سے آگاہ كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام ويب سائٹ پہلی مرتبہ مراكش كی بين الاقوامی كتب نمائش میں شركت كر رہی ہے اور اس سائٹ كے اسٹال پر انگريزی، فرانسيسی، ہسپانوی، جرمن زبانوں، اسلامی لائبريری اور اس سائٹ میں لڑكے اور لڑكيوں كے خصوصی شعبے كی نمائش كی گئی ہے۔
539579
نظرات بینندگان
captcha