بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں دارالافتاء لبنان كے ايك عہديدار "امين الكردی" لبنان كے محكمہ اوقاف اسلامی كے انچارج "محمد جويدی" اور اس محكمے كے تعلقات عامہ كے انچارج "خلدون عريمط" نے شركت كی ہے۔
اس نشست میں مسجد كی دينی اور سماجی رسالت اور اسلامی اور قومی امور كی تقويت جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
اس نشست كے شركاء نے مسجد میں مسلمان علماء كے كردار كی تقويت، اسلام اور اس دين كے اصولوں اور اقدار اور رسالت كے بارے میں معاشرے میں لوگوں كو آگاہ كرنا ہے۔
اس نشست میں موجود علماء نے لبنانی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ لبنانی خطے كے خلاف صہيونی حكومت كی دھمكيوں كے مقابلے میں ہوشيار رہیں۔
540858