بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے شائع ہونے والے اس مقالے كے بعض حصوں میں آيا ہے كہ ايرانی خواتين نے نہ فقط براہ راست اسلامی انقلاب كی جدوجہد اور اسلامی جمہوریہ ايران كے تسلسل كے لئے كردار ادا كيا ہے بلكہ اپنے شوہروں اور بیٹوں كو اسلامی انقلاب كےدفاع كے لئے بھی قربان كيا ہے۔
اس كے علاوہ اس مقالے میں سياسی جدوجہد میں خواتين كا حصہ، اسلامی انقلاب كی عام سطح میں خواتين كا سياسی حصہ، اسلامی پارليمنٹ میں خواتين كی بھرپور شركت اور اسی طرح ايران كے اقتصادی اور ثقافتی سرگرميوں میں خواتين كی شركت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
540786