بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "موجودہ دور كے چيلنجز اور شريعت كے اہداف" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل شريك ہو كر تقرير كریں گے۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس يكم مارچ كو قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كے ۹۰ ممالك كے وزراء اوقاف،مسلمان علماء اور دانشور شركت كریں گے۔
مصر كے وزير اوقاف نے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں اور مغرب كے درميان تعلقات كو فروغ اور ان روابط كے فروغ میں اسلامی اور مغربی آرگنائزيشنز اور انسٹیٹيوٹز كے كردار كا جائزہ لينا ہے۔
541160