مصر كے بين الاقوامی اسلامی سيمينار میں آيسسكو كی شركت

IQNA

مصر كے بين الاقوامی اسلامی سيمينار میں آيسسكو كی شركت

13:18 - February 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1888627
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ كی اسلامی امور كی اعلی كونسل كے بائيسویں اجلاس میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجری" شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "موجودہ دور كے چيلنجز اور شريعت كے اہداف" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں آيسسكو كے سيكرٹری جنرل شريك ہو كر تقرير كریں گے۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس يكم مارچ كو قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دنيا كے ۹۰ ممالك كے وزراء اوقاف،مسلمان علماء اور دانشور شركت كریں گے۔
مصر كے وزير اوقاف نے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں اور مغرب كے درميان تعلقات كو فروغ اور ان روابط كے فروغ میں اسلامی اور مغربی آرگنائزيشنز اور انسٹیٹيوٹز كے كردار كا جائزہ لينا ہے۔
541160

نظرات بینندگان
captcha