بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كی اس ایڈورٹائزنگ كا مقصد امارات كے مختلف لوگوں كو ان مقابلوں سے آگاہ كرنا اور ان مقابلوں میں حصہ لينے كی تعداد میں اضافہ كرنا ہے۔
امارات كے مختلف مطبوعات،جرائد اور ديگر میڈيا میں یہ منصوبہ شروع كيا گيا ہے تاكہ امارات كے شہريوں كو ان مقابلوں میں حصہ لينے كی ترغيب دلائی جا سكے۔
شارجہ كے قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كے شعبہ تحقيقات اور انفارميشن كے سربراہ "وليد المرزوقی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج ۱۴ مارچ تك جاری رہے گا اور ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كے لئے ۵ لاكھ كے اماراتی درہم كے انعامات دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
542417