قطر میں خواتين كے حفظ حديث نبوی(ص) كے مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان

IQNA

قطر میں خواتين كے حفظ حديث نبوی(ص) كے مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان

13:05 - February 23, 2010
خبر کا کوڈ: 1889693
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "الشيخ عيد" كے شعبہ خواتين نے طالبات كے حفظ حديث نبوی كے مقابلوں میں منتخب افراد كا اعلان كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی طالبات كے درميان یہ مقابلے ۱۷ جنوری سے جنوری تك منعقد ہونے تھے جن میں دوحہ كی ۲۷۰ طالبات نے حصہ ليا تھا۔
دوحہ كے خيراتی انسٹیٹيوٹ "الشيخ عيد" كے شعبہ خواتين كی انچارج "آمينہ معرفیۃ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے دوحہ كے علاقے "الدفنۃ" اور حفظ احاديث نبوی میں منعقد ہونے تھے اور ان مقابلوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی سكول كی طالبات نے حصہ ليا تھا۔
آمينہ معرفیہ نے آخر میں آئندہ نسل كے ذريعے سنت نبوی(ص) كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كے بعد سنت نبوی(ص) اسلامی شريعت كا دوسرا منبع ہے۔
542220

نظرات بینندگان
captcha