بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں سوریہ كے مفتی "احمد بدرالدين حسون" سوریہ كے پادری "غطاس ہزيم" اور سوریہ كے وزير سماجی امور اور محنت "ديالا حاج عارف" نے شركت كی ہے۔
سوریہ كے مفتی نے اس نشست میں خواتين كی ملازمت كے بارے میں آسمانی اديان كے نظريات كا جائزہ ليتے ہوئے كہا كہ خواتين كی ملازمت اور بچوں كی تربيت كے بارے میں كئی مرتبہ گفتگو ہو چكی ہے ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ بعض جاہل افراد خيال كرتے ہیں كہ خواتين كی آزادی اور گھروں سے باہر ان كی ملازمت كا سرچشمہ مغربی ثقافت ہے جبكہ حقيقت میں اس طرح نہیں ہے۔
542503