قطر میں خواتين كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے تخصصی كورس كا انعقاد

IQNA

قطر میں خواتين كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے تخصصی كورس كا انعقاد

12:48 - February 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1890210
بين الاقوامی گروپ: قطر كے شہر دوحہ كے "شيخ ثانی بن عبداللہ نامی ہيومن سروسز انسٹیٹيوٹ كے شعبہ خواتين كی كوششوں سے ۲۸ فروری كو قطر میں مقيم مختلف ممالك كی خواتين كے لئے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے تخصصی كورس كا آغاز ہو رہا ہے جو دو مہينوں تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرآنی كورس میں شركت كرنے كے لئے ۹۹ خواتين نے حفظ قرآن كريم اور ۹۳ خواتين نے قرائت قرآن كريم نے نام لكھوائے ہیں۔
دوحہ كے شيخ ثانی ہيومن سروسز انسٹیٹيوٹ كے ثقافتی ادارے نے كہا ہے كہ اس قرآنی كورس میں شركت كرنے كے لئے نام لكھوانے والی خواتين میں سے ۱۰۰ خواتين كا انتخاب ہو گا اور یہ خواتين ۵ افراد كے ۲۰ گروپ میں تقسيم ہوں گی اور ۱۰ قرآنی كلاسیں صبح كے ٹائم اور ۱۰ قرآنی كلاسیں بعد از ظہر منعقد ہوں گی اور انہیں حفظ اور قرائت قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی۔
543002

نظرات بینندگان
captcha