جامعۃ القرآن انسٹیٹيوٹ كے تعليمی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين "محمدی پرچوی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملاقات میں افغانستان كے ۳۰ قرآنی ماہرين موجود تھے جو افغانستان میں قرآنی شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ملاقات میں تعليمی اور تحقيقی پروگراموں اور جامعۃ القرآن كی اس ملك كے قرآنی پروگراموں كی حمايت كے بارے میں بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ افغانستان كے قرآنی تحقيقاتی اور تفسير انسٹیٹيوٹ كے سربراہ بھی اس ملاقات میں موجود تھے جنہوں نے تفسيری موضوعات پر تعاون كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
543207