بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الامارات اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے ۱۳ ممالك منجملہ ايران كے ۴۷ ماہرين آرٹ اور قرآنی خطاطوں نے اس نمائش میں شركت كرتے ہوئے قرآنی آيات كی خطاطی، آيات قرآن كے پينٹنگ خط اور كلاسيك حروف كے ساتھ عربی خط كے سائن بورڈز پيش كیے ہیں۔
اس نمائش كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "احمد حسن" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس نمائش میں اشعار كی خطاطی سے مخصوص سائن بورڈز بھی ركھے گئے ہیں اور یہ نمائش ۲۵ فروری تك جاری رہے گی۔
544254