بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "تيونس كی انجمن انٹرنیٹ حقوق كی كوششوں اور آيسسكو" كی حمايت اور سے منعقد ہونے والے اس عالمی سيمينار میں "انٹرنیٹ سے استفادہ كرنے كی اخلاقی حدود اور حقوقی حمايت اور جوان" كے موضوع پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں انٹرنیٹ سے استفادہ كرنے كے قانونی پہلووں كا جائزہ، انٹرنیٹ كے نقصانات اور نتائج كے بارے میں آگاہ كرنے كے لئے نجی شعبوں اور شہری معاشرے كے كردار كی تقويت اور مفيد علمی، اخلاقی اور تعليمی سائٹس كی طرف جوانوں كو راغب كرنا جيسے موضوعات پر بحث كی گئی ہے۔
اس سيمينار میں عربی اور غير ملكی آرگنائزيشنز، انسٹیٹيوٹز اور انجمنوں كے نمائندون اور يونيورسٹيز كے اساتذہ اور ديگر محققين نے شركت كی ہے۔
544338