مراكش میں "محققين قرآن كريم" نامی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

مراكش میں "محققين قرآن كريم" نامی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

18:19 - February 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1892018
قرآنی سرگرمياں گروپ: مراكش كے شہر فاس میں ۱۴ اپريل كو قرآن كريم اور قرآنی علوم كی خدمت كے لئے امت اسلامی كی كوشش كے موضوع پر "محققين قرآن كريم" نامی عالمی كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق دارالحديث كے علمی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹ كا شعبہ اور "البحوث و الدراسات العلمیہ" انسٹیٹيوٹ كا شعبہ تحقيقات علمی اس سيمينار كو منعقد كر رہا ہے۔
اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم كی خدمت كے لئے مختلف شعبوں میں امت اسلامی كی كوششوں كی وضاحت مختلف ميدانوں میں ترقی كرنے كے مناسب ماحول كی فراہمی، قرآن كريم كی خدمت كے سلسلے میں آئندہ كا لائحہ عمل تيار كرنا اور قرآنی سرگرميوں سے آگاہی كے لئے پوری امت اسلامی كے لئے مواقع فراہم كرنا ہے۔
اس سيمينار میں مقالے ارسال كرنے كی آخری تاريخ ۳ مارچ ہے اور یہ كانفرنس اپريل ۲۰۱۰ء كو منعقد ہو گی۔
544143

نظرات بینندگان
captcha