فلپائن میں ايران كے ثقافتی ہفتے كا انعقاد

IQNA

فلپائن میں ايران كے ثقافتی ہفتے كا انعقاد

18:16 - February 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1892022
فن وثقافت گروپ: فلپائن میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۶ فروری سے اس ملك كے شہر منيلا میں ايران كا ثقافتی ہفتہ منعقد ہوا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی ہفتے كے پروگراموں میں پينٹنگ اور ديگر آرٹ امور كے ميدان میں ايرانی ماہرين آرٹ كے آثار كی نمائش اور "گلوبلائزيشن اور ايشيائی اقوام كے نزديك قومی شخص" چيلجز اور راہ حل" كے موضوع پر سلسلہ وار علمی نشستوں كا انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں۔
ثقافت و آرٹ قومی كميشن، جارجيا كا فلم انسٹیٹيوٹ، انجمن دوستی جارجيا اور فلپائن اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے ايران اور جارجيا كے مشتركہ فلمی فيسٹيول كا انعقاد بھی اس ثقافتی ہفتے كے پروگراموں میں شامل ہیں۔
544850

نظرات بینندگان
captcha