بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ریڈيو چينل كے پروگرام صبح آدھ گھنٹہ اور بعد از ظہر ايك گھنٹہ براہ راست نشر ہوں گے اور رات پروگرام كو ريكارڈ كر كے دن میں تين مرتبہ نشر كيا جائے گا اس ریڈيو كی سائٹ بھی ہے۔
روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوذر ابراہيمی تركمان" كے بقول یہ ریڈيو چينل ايران، روس اور ديگر ممالك میں رونما ہونے والے واقعات اور خبروں كو نشر كرے گا۔
اس ریڈيو كی ديگر سرگرميوں میں ریڈيو مقابلوں كا انعقاد، جديد كتابوں اور جريدوں كا تعارف، ترجمہ اور تفسير كے ہمراہ تلاوت قرآن كريم اور احاديث اور فارسی زبان كی تعليم جيسے پروگرام شامل ہیں۔
544830