قم میں پاكستانی ثقافتی ماہرين كی نشست كا اہتمام

IQNA

قم میں پاكستانی ثقافتی ماہرين كی نشست كا اہتمام

13:17 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892370
اعزازی نامہ نگار/ فخرالدين يوسف پور" حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كی تعليمی سرگرميوں سے آگاہی كے سلسلے میں پاكستانی ثقافتی ماہرين كی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق دفتر تبليغات اسلامی قم كی كوششوں سے اس سنٹر كی تعليمی سرگرميوں كے بارے میں تبادلہ خيال كرنے اور اس سے آگاہی كے سلسلے میں پاكستانی ثقافتی، ماہرين اور متفكرين كی تخصصی نشست منعقد ہوئی ہے۔
دفتر تبليغات اسلامی قم كے اسلامی علوم كے تعليمی سنٹر كے انچارج نے اس نشست میں اپنی تقرير كے دوران ۱۹۸۵ء میں مدرسہ علمیہ معصومیہ كی تاسيس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس سنٹر كی تاسيس كا مقصد طلباء اور علماء كے گھروالوں كی علمی سطح كو مضبوط كرنا ہے۔
مدرسہ علمیہ معصومیہ كے عمومی دروس گروپ كے انچارج نے بھی اس نشست میں لوگوں كے افكار كو اذھان كو آگاہ كرنے كے حوالے سے اسلامی ممالك كی بيداری كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت دشمن مسلمانوں كو نقصان پہنچانے كے لئے سازشیں كر رہا ہے۔
لہذا ان سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے رد عمل كی ضرورت ہے۔
545625

نظرات بینندگان
captcha