كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی سائٹ كا افتتاح

IQNA

كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی سائٹ كا افتتاح

13:30 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892378
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف كے امور قرآن كريم اور اسلامی ريسرچ كے مشير "عبداللہ مہدی البراك" نے اس ملك كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی سائٹ كے افتتاح كی خبر دی ہے۔ اس سائٹ كا ایڈريس یہ ہے۔ www.kuwaitprize.org
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ "عبداللہ مہدی البراك" نے ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتےہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد كی ضروريات كے پيش نظر اس سائٹ پر مقابلوں سےمربوط تمام معلومات ركھی گئی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں كے منتخب افراد كے لئے ۱ لاكھ ۱۴ ہزار كويتی دينار مختص كیے ہیں اور كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے یہ بين الاقوامی مقابلے، حفظ، قرائت، تجويد اور ترتيل قرآن كريم میں ۱۱ مارچ كو شروع ہو كر ۲۱ مارچ تك جاری رہیں گے۔
545281

نظرات بینندگان
captcha