انجمن خواتين حامی قدس كی جانب سے صہيونی حكومت كے مظالم كے سدباب كے لئے يونيسكو كی كوششوں كا مطالبہ

IQNA

13:32 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892379

انجمن خواتين حامی قدس كی جانب سے صہيونی حكومت كے مظالم كے سدباب كے لئے يونيسكو كی كوششوں كا مطالبہ

بين الاقوامی گروپ: انجمن خواتين حامی قدس نے اپنے ايك بيانیہ میں قدس میں صہيونی حكومت كے مظالم كے سدباب اور اسلامی آثار قديمہ كو صہيونی آثار قديمہ سے ملحق كرنے پر مبنی صہيونی حكومت كے اقدام پر پابندی عائد كرنے كے لئے بين الاقوامی آرگنائزيشن يونيسيكو كی واضح مداخلت كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن خواتين حامی قدس نے ۲۷ فروری كو اپنے اس بيانیہ میں عالمی برادری اور انسان آرگنائزيشنز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فلسطين كے آثار قديمہ اور اس تاريخ كو تحريف كرنے پر مبنی صہيونی حكومت كے مظالم كے سدباب كے لئے فوری طور پر اقدامات انجام دیں۔
اس انجمن نے اپنے بيانیہ میں الخليل شہر كی ابراہيمی مسجد اور بيت لحم كی بلال مسجد كو صہيونی آثار قديمہ سے ملحق كرنے پر مبنی صہيونی حكومت كے فيصلے كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس اقدام كو بين الاقوامی قوانين كی كھلی خلاف ورزی قرار ديا ہے۔
545349

نظرات بینندگان
captcha