عراق میں "حضرت ابراہيم(ع)" نامی بين الاقوامی يونيورسٹی كا افتتاح

IQNA

عراق میں "حضرت ابراہيم(ع)" نامی بين الاقوامی يونيورسٹی كا افتتاح

13:20 - March 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1892933
بين الاقوامی گروپ؛ عراقی صدر كے مشير "عادل عبدالمہدی" نے عراق كے جنوبی صوبے "ذی قار" كے تاريخی شہر "اور" میں حضرت ابراہيم(ع) نامی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے عراقی روزنامہ "الصباح" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عادل عبدالمہدی نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس وقت عراقی صوبے ذی قار كے تاريخی شہر "اور" میں "النبی ابراہيم الخليل" انٹرنيشنل يونيورسٹی كے افتتاح كے سلسلے میں مختلف امور كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ يونيورسٹی تہذيب وتمدن كی گفتگو كے مركز كے عنوان سے سرگرمياں انجام دے گی اور اس يونيورسٹی كی تاسيس كے لئے اسلامی اور عربی ممالك اور يورپی معاشروں كے سرمایہ كاروں كو دعوت دينے كی كوشش كی جا رہی ہے۔
546012

نظرات بینندگان
captcha