بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے سعودی روزنامہ "دارالحياۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی بينك كاری كے سلسلے میں سرگرم عمل عربی اور غير عربی ۲۱ ممالك كے بينكوں ارو فنانشل انسٹیٹيوٹز كے ۸۰۰ سے زائد ماہرين اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے شركاء اسلامی بينك كاری كی توسيع اور اس كے رشد میں اضافہ، بينكی نظارت كے سسٹم میں حالیہ تبديلياں اور اسلامی بينكوں اور فنانشل انسٹیٹيوٹز كی كاميابيوں كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔
سوریہ میں اس سيمينار كے منعقد كرنے كے انچارج ماہر عبدالحق نے كہا ہے كہ تركی كے مركزی بينك، عربی بينكوں كی يونين اور سعودی مَنی انسٹیٹيوٹ كے نمائندوں كی شركت سے اس سيمينار كی بينكوں میں اچھا خاصا اثر پڑے گا۔
545995