ايران نے اپنی صفوں میں اتحاد كے ذريعے آٹھ سالہ جنگ كو كاميابی كے ساتھ پایہ تكميل تك پہنچايا ہے: لبنانی شيعوں كی سپريم كونسل كے ركن

IQNA

14:35 - March 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1893575

ايران نے اپنی صفوں میں اتحاد كے ذريعے آٹھ سالہ جنگ كو كاميابی كے ساتھ پایہ تكميل تك پہنچايا ہے: لبنانی شيعوں كی سپريم كونسل كے ركن

بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے موجودہ كارنامے وحدت كے مرہون منت ہیں اور ايران نے اپنی صفوں میں اتحاد كے ذريعے آٹھ سالہ جنگ میں بہترين كاركردگی كی ہے اور آج تك اسلامی انقلاب ايران كا باقی رہنا اس كے عظيم قائدين كی مدد اور لوگوں كی وحدت كا مرہون منت ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كی سپريم كونسل كے نمائندے شيخ علی خطيب نے وحدت اسلامی كے بين الاقوامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كی طرف سے تمام دنيا والوں اور مسلمانوں كو وحدت كے پيغام كا آغاز اسلامی انقلاب سےشروع ہوا اور اس انقلاب كا ايك مسلمہ اصول خداوند متعال كے پيغام پر مبنی وحدت كی دعوت دينا ہے اور اس دعوت نے عالم اسلام میں ايك ہلچل مچا دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ طول تاريخ میں مسلمانوں كے درميان اختلافات نے ہميشہ امت اسلام كو نقصان پہنچايا ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران كے كارنامے اس تاريخ عبرت كا نتيجہ ہیں كہ جن سے ايران نے بخوبی عبرت حاصل كی ہے اور اس نے عالم اسلام كے اہداف كے تحقق كے لئے وحدت كی دعوت دی ہے۔
546801

نظرات بینندگان
captcha