اسلام مخالف میڈيا كے پروپيگنڈوں كے خلاف جدوجہد كرنے كا بہترين راہ حل اسلامی و ايرانی تہذيب كی حقيقی تصوير پيش كرنا ہے

IQNA

14:33 - March 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1893579

اسلام مخالف میڈيا كے پروپيگنڈوں كے خلاف جدوجہد كرنے كا بہترين راہ حل اسلامی و ايرانی تہذيب كی حقيقی تصوير پيش كرنا ہے

بين الاقوامی گروپ؛ حالیہ سالوں میں اسلام ،تشيع اور ايران مخالف میڈيا كے پروپيگنڈوں كے خلاف جدوجہد كرنے كے لئے ايران كے ثقافتی نمائندوں اور میڈيا كو چاہیے كہ وہ دنيا والوں كے سامنے اسلام اور ايران كی تہذيب كی حقيقی تصوير پيش كریں۔

تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سيد حسن عصمتی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان حالیہ سالوں میں بعض ذرائع ابلاغ نے مختلف زبانوں اور منظم طريقے سے اسلامی اور ايرانی تہذيب كو اپنے پروپيگنڈوں كا نشانہ بنا ركھا ہے لہذا ايران اور اسلامی ذرائع ابلاغ كی ذمہ داری ہے كہ وہ ان اسلامی مخالف زہريلے پروپيگنڈوں كے خاتمے اور پھر اسلامی اور ايرانی تہذيب كی حقيقی تصوير پيش كرنے كی كوشش كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارا ملك ايران بين الاقوامی سطح پر اپنے سياسی اور اقتصادی اقتدار كے استحكام كے ذريعے دوسرے ممالك میں اپنی سياسی اور اقتصادی سرگرميوں كو فروغ دے سكتا ہے۔
بنابریں ہم جس قدر ديگر ممالك كے ساتھ اپنے سياسی و اقتصادی ارتباطات كو فروغ دیں گے ہماری تہذيب بھی اتنی ہی پھيلے گی۔
حسن عصمتی نے ثقافتی ڈائريكٹروں كے سيمينار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ايك معنوی اقتدار تك پہنچنے كے لئے ہمیں ايك مستحكم تہذيبی محاز تشكيل دينے كی ضرورت ہے اور اس محاذ كی تشكيل كی ذمہ داری دوسرے ممالك میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹروں اور نمائندوں كی گردنوں پر عائد ہوتی ہے لہذا اس ۹ روزہ سيمينار میں اس محاز كی تشكيل كے لئے ايك دقيق اور منظم پروگرامنگ كی ضرورت ہے اور انشاء اللہ ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی كوششوں سے یہ پروگرام مختلف ممالك میں جاری ہو جائے گا۔
545786

نظرات بینندگان
captcha