مذہبی تفرقہ كے خاتمے كا بہترين راہ حل نرمی اور اعتدال ہے: كويت كی وزارت اوقاف كے قائم مقام

IQNA

مذہبی تفرقہ كے خاتمے كا بہترين راہ حل نرمی اور اعتدال ہے: كويت كی وزارت اوقاف كے قائم مقام

14:17 - March 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1893580
بين الاقوامی گروپ: عالم اسلام میں مذہبی اختلافات كے مقابلہ كرنے كا بہترين راہ حل اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان صلح آميز زندگی نرمی اور اعتدال ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے قائم مقام "عادل الفلاح" نے وحدت اسلامی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی نے اپنی تاسيس سے ليكر آج تك عالم اسلام كے درميان وحدت كے فروغ كے لئے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں اور یہ ايك اہم ذمہ داری ہے كہ جس پر قرآن كريم نے بھی زور ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت امت اسلام وحدت اسلامی پر اميد لگائے بیٹھے ہیں اور وحدت كے اسی شوق سے معلوم ہوتا ہے كہ امت اسلام تفرقہ اور اختلافات كے درپے نہیں ہے۔
الفلاح نے مزيد كہا كہ اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان بہت سے مشتركہ اور متفقہ نكات پائے جاتے ہیں لہذا ہمیں ان مشتركہ نكات كی بنا پر مسلمانوں كے درميان بھائی چارے كی فضا قائم كرنی چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كو مذہبی، اختلافات اور چيلنجز كے ذريعے اپنے آپ كو گمراہ نہیں كرنا چاہیے۔
546824

نظرات بینندگان
captcha