بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مصر كے عربی تحقيقاتی اور مطالعاتی سنٹر كے سربراہ "توفيق علی وھبہ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ امت اسلام كے دشمن، مسلمانوں كو كمزور كرنے اور ان كے استقلال اور حريت كو ختم كرنے كے درپے ہیں كيونكہ وہ اتحاد و وحدت كی دعوت دينے والے حقيقی اسلام سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی استكبار اسلامی سرزمينوں پر قبضہ جمانے كے لئے ميدان میں اتر آيا ہے اور وہ اپنے اس ناپاك مقصد كی تكميل كے لئے مسلمانون كے درميان تفرقہ اور اختلافات ايجاد كر رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ آيت اللہ محمد علی تسخيری كی صدارت میں اسلامی مذاہب كی تقريب و اتحاد كے یہ سيمينار اسلامی وحدت كے تحفظ اور دشمنوں كے مقابلے میں كھڑا ہونے كے لئے مسلمانوں كو طاقت عطا كرنے كا ذريعہ ہیں۔
547455