معنوی اقتدار اور ثقافتی محاذ كی طرف توجہ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی آفات سے عالمانہ آگاہی كی عكاسی كرتی ہے

IQNA

13:24 - March 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1894967

معنوی اقتدار اور ثقافتی محاذ كی طرف توجہ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی آفات سے عالمانہ آگاہی كی عكاسی كرتی ہے

بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن نے آفات اور مشكلات كو صحيح سمجھ كر ايرانی كلچرل سنٹرز كے ڈائريكٹروں كے آٹھویں سيمينار میں "معنوی اقتدار، ثقافتی محاذ" كے نعرے كا انتخاب كيا ہے اور اس كی كوشش ہے كہ دنيا كے مختلف ممالك میں موجود ايرانی ثقافتی نمائندوں كے تجربات سے استفادہ كرتے ہوئے ان مشكلات كو برطرف كرنے اور دھمكيوں كو غنيمت كے مواقع میں تبديل كر دے۔

كرغستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد حسين عابدينی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن نے ثقافتی ميدان كی آفات اور ركاوٹوں كو برطرف كرنے اور ان سے آگاہی كے لئے اپنے ثقافتی نمائندوں كی كاركردگی كا جائزہ لے رہی ہے اور وہ موجودہ وسائل سے بخوبی استفادہ كرنے كی كوشش میں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كرغستان میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر ديگر ممالك كے ايرانی كلچرل سنٹرز كے شانہ بشانہ اپنی ثقافتی سرگرميوں كو جاری ركھے ہوئے ہے اور یہ واضح سی بات ہے كہ یہ تمام ثقافتی سرگرمياں قائد انقلاب اسلامی كی ہدايات اور نصيحتوں كی بنا پر جاری ہے۔
548045

نظرات بینندگان
captcha