بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Lemlit.unj" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جكارتہ كی نشينل يونيورسٹی "سلانگور" اسلامی يونيورسٹی اور انڈونيشيا كی اسلامی تعليم كے اساتذہ كی انجمن كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا موضوع "انسانی افراد كی صلاحيت پڑھانے اور تعليم میں اسلام كا كردار" ہے۔
انڈونيشيا كے وزير تعليم "محمد نوح" اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كریں گے اور اس سيمينار میں "عالمی سطح پر اسلامی تعليم كا عملی نمونہ" اور "اعلی تعليم كے فروغ میں زكوۃ كا كردار" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
548960