قطر میں "قرآن كريم كا پيغام" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:52 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895513

قطر میں "قرآن كريم كا پيغام" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ تحقيقات اسلامی كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت دوحہ كے "شيراٹن" ہوٹل میں ۸ مارچ كو "قرآن كريم كا پيغام" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی سيمينار میں سوڈان كے صدر كے شرعی امور كے مشير اور اس ملك كی فقہ اسلامی اسمبلی كے سربراہ "احمد علی الامام" ،"المسلم" سائٹ كے منتظم اور سعودی عرب كی "محمد بن سعود" اسلامی يونيورسٹی كے علوم قرآن ڈيپارٹمنٹ كے سابقہ استاد اور مسلمان مبلغ "ناصر العمر' قطر كی فيصلوں كی اعلی كونسل كے ركن "ثقيل بن ساير الشمری" شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے ساتھ ساتھ دنيا كے مختلف ممالك كے ۱۷ محققين كے توسط سے لكھی جانے والی كتاب "رسالۃ القرآن" كی بھی رونمائی كی جائے گی جس میں قرآن كريم كے پيغام كے مختلف پہلووں كی وضاحت كی گئی ہے۔
549706

نظرات بینندگان
captcha