بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد یہودی سازی قدس كے سلسلے میں صہيونی حكومت كے اقدامات كو روكنا اور اس یہودی سازی منصوبے كا مقابلہ كرنے كے لئے عيسائيوں كو آمادہ كرنا ہے۔
اس سيمينار میں، كليساوں كی عالمی كونسل، بين الاقوامی اسلامی اور عيسائی انسٹیٹيوٹز اور اسلامی اور عيسائی مراكز شركت كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ قدس شريف كے تاريخی آثار، اسلامی اور عيسائی آثار ہیں اور قدس كے تشخص كو تبديل كرنے كے صہيونی حكومت كے اقدامات، اسلام اور عيسائی آثار قديمہ كو نابود كرنےكے لئے ہیں۔
549155