لندن میں "مایہ ناز خواتين، مسلمان عورتوں كا عملی نمونہ" كے موضوع پر تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

13:54 - March 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1895532

لندن میں "مایہ ناز خواتين، مسلمان عورتوں كا عملی نمونہ" كے موضوع پر تعليمی وركشاپ كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: لندن كے ابراہيم كالج میں ۲ اپريل كو "مایہ ناز خواتين، مسلمان خواتين كا علمی نمونہ" كے عنوان سے وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "forum.mpacuk" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی وركشاپ میں حضرت فاطمۃ(س) حضرت ہاجرہ(س)، حضرت مريم(س)، حضرت موسی(ع) كی والدہ گرامی اور تاريخ كی ديگر مایہ ناز خواتين كے حالات زندگی كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس تعليمی وركشاپ میں عقل وخرد كے ميدان میں مسلمان خواتين كی سبقت، نامور خواتين كی تعريف وتمجيد، مسلمان مایہ ناز خواتين كی ذاتی خصوصيات اور خواتين كی معنوی خوبصورتيوں كی تقويت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
549797

نظرات بینندگان
captcha