يمن میں اسلامی بينك كاری كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

يمن میں اسلامی بينك كاری كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:11 - March 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1896024
بين الاقوامی گروپ: يمن كے دارالحكومت صنعاء میں ۲۰ اور ۲۱ مارچ كو اسلامی بينك كاری كا پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كياس ہے كہ يمن كے چيمبر آف كامرس كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار میں يمن كے اسلامی بينكوں كی اداری كونسل كے سربراہاں، يمن اور ديگر ممالك كے ماہرين اقتصاد، اسلامی توسعہ بينك كے نمائندے برطانیہ اردن، امارات كی شارجہ يونيورسٹی اور پرشين گلف كے سرمایہ كاری مراكز كے ماہرين اقتصاد شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں موجودہ تحولات كے مقابلے میں اسلامی بينكوں كی قدرت كی تقويت، مالی ذخائر سے استفادہ كرنے میں يمن كے اسلامی بينكوں كے كردار كا جائزہ اور تاجروں كی بينكی ضرورتوں كو برطرف كرنے كے لئے اسلامی بينكوں كی كوششوں جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
550321

نظرات بینندگان
captcha