بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IIIT" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی فكر اسلامی آرگنائزيشن كے عہديداروں كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے ماہر جوان علماء اور دانشوروں كو اكٹھا كرنا ہے اور یہ سيمينار امريكی رياست ورجنيا كے شہر "ہرنڈن" میں منعقد ہو گا۔
اس سيمينار میں مغرب اور عالم اسلام میں موجودہ حقيقتوں اور جذبات كا سامنا كرنے میں قرآن وسنت كی تعليمات كو سمجھنے كی روش، قرآن وسنت كے علوم كے حصول میں شركت كرنے كے لئے دينی معاشروں، میڈيا اور عام لوگوں كو ترغيب دلانا، موجودہ انسان كے مسائل سے ان علوم كا ارتباط، قرآنی وسنت سے مربوط مسائل كے بارے میں دينی علماء اور تجربی علوم كے دانشوروں كے درميان ارتباط كا فروغ جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
549853