قاہرہ میں "عرب اور یہودی سازی قدس" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قاہرہ میں "عرب اور یہودی سازی قدس" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:04 - March 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1896037
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں ۸ مارچ كو عرب اور یہودی سازی قدس كا سيمينار منعقد ہوا ہے جس كا مقصد یہودی سازی قدس شريف میں اسرائيلی اقدامات كا جائزہ لينا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے مشير "محمد صبيح" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قدس شريف طول تاريخ میں استعمار كے خطرناك حملوں كی آماجگاہ رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ۲۴ صہيونی آرگنائزيشنز یہودی سازی قدس كے لئے سرگرم عمل ہیں اور ابراہيمی مسجد اور بلال مسجد كو یہودی آثار قديمہ میں شامل كرنا اس منصوبے كا ايك حصہ ہے۔
محمد صبيح نے كہا كہ قدس اور مقبوضہ فلسطين میں صہيونی بستيوں كی تعمير كے لئے ۷۰ فيصد سرمایہ آمريكہ كے یہودی لگا رہے ہیں۔
550452

نظرات بینندگان
captcha