مراكش میں "اسلام سے خوفزدہ كرنا اور اس كا مقابلہ كرنے كے راستے" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

مراكش میں "اسلام سے خوفزدہ كرنا اور اس كا مقابلہ كرنے كے راستے" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:04 - March 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1896538
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر "فاس" میں ۱۰ مارچ كو "اسلام سے خوفزدہ كرنے اور اس كا مقابلہ كرنے كے راستے" كے موضوع پر ايك سيمينار كا آغاز ہوا ہے جو تين دن تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی شركت اور اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنے كے تحقيقاتی سنٹر كی دعوت كی بنا پر سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
مراكش كی "سيدی محمد بن عبداللہ" يونيورسٹی "روح فاس' انسٹیٹيوٹ اور فاس شہر كی كونسل نے اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد كے لئے تعاون كيا ہے۔
اس سيمينار میں اسلام سے خوفزدہ كرنے كے مسئلہ پر غلبہ پانے كے راستوں، میڈيا میں اسلام اور مسلمانوں كے چہرے كو مسخ كرنے كے مقابلے كے لئے مختلف پروگراموں اور منصوبوں كی تدوين جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
550388

نظرات بینندگان
captcha