بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود حمدی زقزوق" اور مصر كے مختلف صوبوں كے اسلامی تبليغاتی اداروں كے عہديداروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی تبليغات كو مزيد فعال اور متحرك بنانے كے راستوں كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں شدت پسندی، غلو اور افراطی افكار كا مقابلہ كرنے كے لئے واضح دينی تعليمات پر دسترسی حاصل كرنے جيسے موضوعات پر بھی بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
551033