اسلام اور ہندوستانی اديان كے پيروكاروں كے درميان مفاہمت آميز زندگی كا خصوصی جائزہ

IQNA

15:54 - March 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1896869

اسلام اور ہندوستانی اديان كے پيروكاروں كے درميان مفاہمت آميز زندگی كا خصوصی جائزہ

فن وثقافت گروپ: نئی دہلی میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شعبہ كی كوششوں سے منعقد ہونے والی ايك نشست كے دوران اسلام اور ہندوستانی اديان كے مابين پائی جانے والی امنيت پر خصوصی توجہ اور اس كو درپيش چيلنجز كا جائزہ ليا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كا مقصد دين اسلام كو امن كا دين اور اس دين اور ہندوستانی اديان میں امن وامان كی زندگی كی تعليمات كا جائزہ لينا ہے۔
نئی دہلی میں مصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے شعبہ كے سربراہ "غلام رضا مہدوی" ہندوستان كی پارليمنٹ كے ركن "محمد اديب" اس ملك كے سابقہ وزير "محمد عارف خان" فتح پوری مسجد كے امام جمعہ مفتی "محمد مكرم" لكھنو كی شيعہ مسجد كے امام جمعہ حجۃ الاسلام "سيد كلب جواد" ہندوستان كی ثقافتی روابط كونسل كے مشير "شاہد مہدی" معروف ہندو دينی قائد "سوامی آگنی ويش" ہندوستان كے ادبی فر كلچرل سنٹر كے قائم مقام "نور" نئی دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "علی دھگامی" نے اس نشست میں اسلام اور ہندوستانی اديان میں امن وامان كی زندگی پر خصوصی توجہ دينے كی ضرورت اور اس كو درپيش چيلنجز كے بارے میں تقارير كی ہیں۔
550994

نظرات بینندگان
captcha