"علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر چوتھے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

15:52 - March 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1896872

"علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر چوتھے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: مقدونیہ كے دارالحكومت "اسكوپیہ" میں ۱۳ اكتوبر اور ۱۷ اكتوبر تك "علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر چوتھا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IRCICA" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے شہر استنبول میں OIC كے اسلامی ثقافت، آرٹ اور تاريخی تحقيقاتی سنٹر اور مقدونیہ كی علوم وآرٹ اكیڈمی مشتركہ طور پر یہ سيمينار منعقد كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كا مقصد علاقہ بالكان میں ماضی اور حال میں اسلامی تاريخ، تمدن كا جائزہ لينا ہے۔
اس پانچ روزہ سيمينار میں اسلامی ثقافت كی توسيع، حكومت، تعليمی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹز علوم اور تعليم، معماری، آرٹ، زبان اور ادبيات، سماجی زندگی اور قومی اصول جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
550930

نظرات بینندگان
captcha