بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد عدنان نے اس روزنامہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس پروگرام میں چند مورج اور ماہرين شركت كرتے ہوئے نزول قرآن كريم، صحابہ كے توسط سے آيات قرآن كا تحفظ اور مختلف جنگوں میں كئی حفاظ قرآن كی شہادت كے بعد قرآن كريم جمع كرنے كے موضوع پر بحث وگفتگو كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام میں پہلی مرتبہ قرآن كريم كے جمع كرنے كے مراحل كے بارے میں جديد معلومات بھی پيش كی جائیں گی۔
551825