قاہرہ میں "اسلام كی ترويج میں تركی كا كردار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قاہرہ میں "اسلام كی ترويج میں تركی كا كردار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:38 - March 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1897463
بين الاقوامی گروپ: قاہرہ كے تاريخی تحقيقاتی سنٹر "الاہرام" میں ۱۵ مارچ كو "اسلام كی ترويج میں تركی كے كردار كا جائزہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ یہ سيمينار "سوويت يونين كے خاتمے كے بعد وسطی ايشيا میں اسلام كی ترويج میں تركی اسلامی تحريكوں كا كردار" كے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔
مصر كے الاہرام تاريخی تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں اور فرانس كی حقوقی، اقتصادی اور سماجی دستاويزی اور تحقيقی سنٹر كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار سے وسطی ايشيا كے فرانسيسی تحقيقاتی سنٹر كے انچارج خطاب كریں گے۔
551852

نظرات بینندگان
captcha