نجف اشرف میں تيسری بين الاقوامی كتب نمائش كاافتتاح

IQNA

نجف اشرف میں تيسری بين الاقوامی كتب نمائش كاافتتاح

15:13 - March 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1897989
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف میں آستان مقدس حرم مطہر حضرت اميرالمومنين علی علیہ السلام كے تعاون اور زير نگرانی ۱۳ مارچ كو تيسری بين الاقوامی كتب نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستان مقدس حضرت علی علیہ السلام كے شعبہ امور تفكر كے انچارج "ہاشم الباججی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس نمائش میں لبنان، ايران، مصر اور برطانیہ جيسے ممالك كے پبليكيشنز شركت كرتے ہوئے دسيوں ہزار كتابیں اور علمی اور ثقافتی انسائيكلوپیڈيا پيش كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حرم مطہر حضرت علی علیہ السلام كی نگرانی میں لگائی جانے والی اس نمائش ايك نماياں خصوصيت یہ ہے كہ اس سال اس نمائش میں مختلف موضوعات كی كتابیں ركھی گئی ہیں۔
552156

نظرات بینندگان
captcha