عالم اسلام كے پبلشروں كے اجلاس كے ساتھ ساتھ پانچ تخصصی نشستوں كا انعقاد

IQNA

عالم اسلام كے پبلشروں كے اجلاس كے ساتھ ساتھ پانچ تخصصی نشستوں كا انعقاد

15:31 - March 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1897994
ادب گروپ: عالم اسلام كے پبلشروں كے پہلے بين الاقوامی اجلاس میں دينی آثار كی اشاعت كے سلسلے میں پانچ تخصصی نشستیں منعقد ہو رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عالم اسلام كے بين الاقوامی اجلاس كی نيوز كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی صدر كے مشير اور عالم اسلام كے پبلشروں كے بين الاقوامی اجلاس كے سيكرٹری جنرل "علی زارعی نجف دری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس اجلاس كی پانچ نشستوں میں ترجمہ محور كے ساتھ قرآن كريم، عالم اسلام میں اليكڑانك اشاعت، عالم اسلام میں مترجمين اور مولفين كے حقوق، اشاعت كے اقتصاد اور تقسيم كا سسٹم جيسے موضوعات كاجائزہ ليا جائے گا اور ان نشستوں میں متفكرين، يونيورسٹی كےاساتذہ، مولفين، مترجمين اور عالم اسلام كے پبليكيشنز، انسٹیٹيوٹز اور آرگنائزيشنز كے عہديدار شركت كریں گے۔
552051

نظرات بینندگان
captcha