اسلامی سرمایہ كاری كے فروغ میں ملائيشيا اور امارات كا باہمی تعاون

IQNA

اسلامی سرمایہ كاری كے فروغ میں ملائيشيا اور امارات كا باہمی تعاون

15:26 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898527
بين الاقوامی گروپ: دبئی میں ملائيشيا كے سفير نے اسلامی سرمایہ كاری كے ميدان میں امارات سے تعاون كے فروغ كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوبی مشرقی ايشيا نے امارات كے روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يحيی عبدالجبار نے اس بارے میں كہا ہے كہ ملائيشيا میں اسلامی سرمایہ كاری كی بڑی كمپنيوں كے عہديدار امارات كے سرمایہ كاروں سے ملاقات كرنے اور دو طرفہ تعاون كے فروغ كے لئے آمادہ ہیں۔
عبدالجبار نےمزيد كہا كہ اسلامی سرمایہ كاری میں ملائيشيا اور امارات كے باہمی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور دونوں ممالك اسلامی سرمایہ كاری كی صنعت میں سبقت لے جائیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملائيشيا كے پاس اسلامی سرمایہ كاری كے ميدان میں ۳۰ سالہ تجربہ موجود ہے اور اس قسم كی سرمایہ كاری میں سالانہ ۱۵ سے ۲۰ فيصد اضافہ ہو گا۔
552267

نظرات بینندگان
captcha