بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی جمعيت قرآن كريم كے تحقيقاتی شعبہ كے پبليكيشنز نے اس كتاب كو صفر كے مہينے میں پہلی مرتبہ شائع كيا ہے۔
اس كتاب كی اشاعت كا مقصد قرآن كريم میں مومنين كی صفات سے لبنانی معاشرے كے مختلف لوگوں كو آگاہ كرنا ہے اور اس كتاب میں قرآن كريم كی ايسی آيات كی تفسير كی گئیہے جس میں مومنين كی واضح صفات كو بيان كيا گيا ہے۔
یہ كتاب ۱۴ حصوں پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذيل ہیں۔
مومنين كی واضح صفات، عبادالرحمن كی صفات، عبادالرحمن كی صفات میں ايك اور تحقيق، عبادالرحمن كا ثواب، بعض مومنين بعض ديگر مومنين كے اولياء ہیں، خدا كے سامنے خشوع وخضوع، فرعون كی زوجہ، مومنين آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ايمان اور عمل صالح كا ثمرہ جنت ہے۔
552446