بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان انٹرنیٹ صارفين نے بلاگ اور بعض انٹرنیٹ سائٹس منجملہ "فيس بك" كے ذريعے دنيا كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہےكہ وہ مسجد الاقصی كو واپس لينے اور اس مسجد كی یہودی سازی كی روك تھام كے لئے اپنی قدرت كا مظاہرہ كریں۔
انٹرنیٹ صارفين كی اس درخواست میں آيا ہے كہ صیہونی حكومت نے ۱۶ مارچ كو مسجد الاقصی كے انہدام كا اعلان كيا ہے لہذا اس منحوس حكومت كے اقدام سےپہلے مسلمانوں كو اقدام كرنے چاہیے اور روزہ اور دعا ايك انتہائی چھوٹا سا كام ہے جو امت اسلام كے مقدس مقامات كی حمايت كے لئے كيا جا سكتا ہے۔
552458