شيخ الازہر كی وفات پر آيت اللہ تسخيری كا پيغام تعزيت

IQNA

15:24 - March 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1898561

شيخ الازہر كی وفات پر آيت اللہ تسخيری كا پيغام تعزيت

بين الاقوامی گروپ؛ تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری نے الازہر يونيورسٹی كے نام ايك پيغام میں شيخ الازہر "محمد سيد طنطاوی" كی وفات پر تعزيت پيش كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنانی روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ محمد علی تسخيری نے اپنے اس پيغام میں محمد سيد طنطاوی كی وفات پر گہرے افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ شيخ الازہر نے اسلامی مذاہب كی تقريب اور مسلمانوں كے درميان وحدت كے فروغ كے لئے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
آيت اللہ تسخيری نے اپنے اس پيغام میں خداوند متعال سے سيد محمد طنطاوی كے لئے رحمت ومغفرت اور اس كے گھر والوں كے صبر جزيل كی دعا كی ہے۔
552530

نظرات بینندگان
captcha