بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلے كے منصفين كی مركزی كمیٹی كے سربراہ "وليد العلی" نے ۱۴ مارچ كو ايك پريس كانفرنس میں اس بارے میں كہا ہے كہ آئندہ سال كے مقابلوں میں بہترين قرآنی تاليف كے مقابلہ كا بھی اضافہ كيا جا رہا ہے لہذا قرآنی علوم كے محققين كو دعوت دی جاتی ہے كہ وہ قرآنی آيات كے اسباب نزول اور قرآنی علوم كی پيدائش جيسے موضوعات كے بارے میں كتابیں پيش كریں۔
انہوں نےمزيد كہا كہ آئندہ سال كويت كے بين الاقوامی مقابلوں میں ۱۰ ديگر مضامين كا اضافہ كيا جائے گا اور ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے اسلامی اور عربی ممالك كے نمائندوں كے علاوہ دنيا كے مختلف ممالك كے حفاظ اور قراء كو بھی دعوت دی جائے گی۔
553111