سوریہ كے وزير اوقاف نے قرآن كريم سے تمسك كر كے اسلامی وحدت كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

سوریہ كے وزير اوقاف نے قرآن كريم سے تمسك كر كے اسلامی وحدت كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديا ہے

14:11 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899093
فن وثقافت گروپ؛ سوریہ كے وزير اوقاف نے ۱۴ مارچ كو دمشق میں تقريب مذاہب اسلامی كے چھٹے سيمينار میں قرآن كريم كی وحدت اسلامی اور تفرقہ سے دوری كی دعوت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ امت اسلام كو درپيش چيلنجز كامقابلہ كرنے كے لئے بھرپور كوششیں كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد عبدالستار السيد نے كہا ہے كہ اسلام نے اسلامی وحدت میں مذاہب كے كثير ہونے كا اقرار كيا ہے اور جو لوگ اپنے نظریے كو دوسروں پر ٹھونسنے كے لئے ان كی نفی كرنا چاہتا ہے وہ درحقيقت اسلام كی بجائے تفرقہ اور اختلاف كی دعوت ديتا ہے۔
سوریہ كے وزير اوقاف نے اپنی گفتگو كو جاری ركھتے ہوئے دنيا والوں كے لئے تربيتی، انسان اور اسلامی تقرير اور گلوبلائزيشن كابہانہ بنا كر امت اسلام كے تشخص كو نابود كرنے كےلئے مختلف كوششوں كا مقابلہ كرنے میں علماء كے كردار كی وضاحت كی ہے۔
553226

نظرات بینندگان
captcha