بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی وزارت خارجہ نے يونيسكو كے اسلامی اور عربی وفود سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ باہمی تعاون اور ہماہنگی كے ذريعے ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ سے ملحق كرنے كے صیہونی حكومت كے فيصلے كو روكنے كی كوشش كریں۔
مصر كے وزير خارجہ "احمد ابوالحفيظ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلامی ممالك اس وقت صیہونی حكومت سے دينی، ثقافتی اور ڈپلومیٹك جنگ كر رہے ہیں لہذا اس منحوس حكومت كے مظالم كو رسوا كرنے كے لئے ايك موقف اختيار كرنا چاہیے۔
553882