پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كا ايك سبب جہالت، بغض وكنیہ اور بے لگام آزادی ہے: جوانوں كی حامی يورپی اسلامی كونسل كے ركن

IQNA

11:26 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899361

پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كا ايك سبب جہالت، بغض وكنیہ اور بے لگام آزادی ہے: جوانوں كی حامی يورپی اسلامی كونسل كے ركن

بين الاقوامی گروپ: جوانوں كی حامی يورپی اسلامی كونسل كے ركن "محمد جابر يمانی" نے نبی اكرم(ص) كی اہانت كا ايك سبب مغربی معاشروں میں بے لگام آزادی، بغض وكنیہ اور جہالت قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد جابر يمانی نے نبی اكرم(ص) كی شان میں بعض مغربی معاشروں میں اہانتوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ نبی اكرم(ص) كے خلاف پيدا ہونے والے شبہات اور تہمتوں كے جواب كے لئے آنحضرت(ص) كی گرانقدر سيرت كو موجودہ دور كے حالات كے مطابق دوبارہ لكھنے كی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو نبی اكرم(ص) كی اہانت كا جواب اہانت سے نہیں دينا چاہیے بلكہ ان اہانتوں كے جواب میں مغربی معاشرے كے لئے نبی اكرم(ص) كی سيرت وسنت كے مختلف پہلوون كی وضاحت كی ضرورت ہے۔
553903

نظرات بینندگان
captcha