بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كی سركاری خبررساں ايجنسی "PPN" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے شہر "جنين" كے محكمہ تعليم كے انچارج "سلام طاہر' نے اس بارے میں كہا ہے كہ حفظ قرآن كريم میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں جنين كے "الايمان" سكول كے طالب علم "حسن علاء خلف" نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
فلسطين كی طلباء سرگرميوں كے شعبہ كے انچارج "عاہد ابوالرب" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قرآنی مقابلے طلباء كے درميان دينی اقدار كی تقويت كاباعث ہیں اور یہ مقابلے طلباء كی بعض غلط چال چلن كی اصلاح كرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
554193